Sunan Abi Dawood Hadith 2904 (سنن أبي داود)

[2904] إسنادہ ضعیف

نسائی فی الکبریٰ (6394)

شریک القاضي عنعن

و الحدیث السابق (2903) یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 105

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَسْوَدَ الْعِجْلِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ جِبْرِيلَ بْنِ أَحْمَرَ أَبِي بَكْرٍ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ مَاتَ رَجُلٌ مِنْ خُزَاعَةَ فَأُتِيَ النَّبِيُّ ﷺ بِمِيرَاثِہِ فَقَالَ الْتَمِسُوا لَہُ وَارِثًا أَوْ ذَا رَحِمٍ فَلَمْ يَجِدُوا لَہُ وَارِثًا وَلَا ذَا رَحِمٍ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَعْطُوہُ الْكُبْرَ مِنْ خُزَاعَةَ وَقَالَ يَحْيَی قَدْ سَمِعْتُہُ مَرَّةً يَقُولُ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ انْظُرُوا أَكْبَرَ رَجُلٍ مِنْ خُزَاعَةَ

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنو خزاعہ کا ایک آدمی فوت ہو گیا تو اس کی میراث نبی کریم ﷺ کے پاس لائی گئی۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اس کا کوئی وارث یا ذی رحم تعلق دار تلاش کرو۔‘‘ مگر کوئی وارث یا ذی رحم تعلق دار نہ ملا۔چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’یہ مال بنو خزاعہ کے بڑے کو دے دو یعنی جو قبیلہ کے جد اعلیٰ سے قریب تر ہو۔‘‘ یحییٰ بن آدم کہتے ہیں: میں نے شریک سے اس حدیث میں ایک بار یوں سنا ’’بنو خزاعہ کے سب سے بڑی عمر والے کو دیکھو۔‘‘