Sunan Abi Dawood Hadith 2905 (سنن أبي داود)

[2905]إسنادہ حسن

أخرجہ ابن ماجہ (2741 وسندہ حسن) عوسجۃ: حسن الحدیث مشکوۃ المصابیح (3065)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ عَوْسَجَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا مَاتَ وَلَمْ يَدَعْ وَارِثًا إِلَّا غُلَامًا لَہُ كَانَ أَعْتَقَہُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ہَلْ لَہُ أَحَدٌ قَالُوا لَا إِلَّا غُلَامًا لَہُ كَانَ أَعْتَقَہُ فَجَعَلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مِيرَاثَہُ لَہُ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہےکہ ایک شخص فوت ہو گیا۔اس کا کوئی وارث نہ تھا سوائے ایک غلام کے جس کو اس نے آزاد کیا تھا۔رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا ’’کیا اس کا کوئی وارث ہے؟ ’’لوگوں نے کہا: نہیں ‘ سوائے ایک آزاد کردہ غلام کے۔تو رسول اللہ ﷺ نے اس کی وراثت اسی کو دے دی۔‘‘