Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 292 (سنن أبي داود)

[292] إسنادہ ضعیف

محمد بن إسحاق بن یسار عنعن

انوار الصحیفہ ص 24، 25

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ،عَنْ عَبْدَةَ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ جَحْشٍ اسْتُحِيضَتْ فِي عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ،فَأَمَرَہَا بِالْغُسْلِ لِكُلِّ صَلَاةٍ... وَسَاقَ الْحَدِيثَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَرَوَاہُ أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ وَلَمْ أَسْمَعْہُ مِنْہُ،عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ كَثِيرٍ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتِ: اسْتُحِيضَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ،فَقَالَ لَہَا النَّبِيُّ ﷺ: اغْتَسِلِي لِكُلِّ صَلَاةٍ. وَسَاقَ الْحَدِيثَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَرَوَاہُ عَبْدُ الصَّمَدِ،عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ كَثِيرٍ قَالَ: تَوَضَّئِي لِكُلِّ صَلَاةٍ . قَالَ أَبُو دَاوُد: وَہَذَا وَہْمٌ مِنْ عَبْدِ الصَّمَدِ وَالْقَوْلُ فِيہِ قَوْلُ أَبِي الْوَلِيدِ.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ام حبیبہ بنت حجش رضی اللہ عنہا کو رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں استحاضہ آتا رہا،تو آپ ﷺ نے انہیں ہر نماز کے لیے غسل کرنے کا حکم دیا اور حدیث بیان کی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اسے ابوالولید طیالسی نے روایت کیا ہے،مگر میں نے ان سے سنا نہیں ہے (بلکہ بالواسطہ سنا ہے) (طیالسی نے) سلیمان بن کثیر سے وہ زہری سے وہ عروہ سے وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں،کہا: زینب بنت حجش رضی اللہ عنہا کو استحاضہ ہو گیا تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا ’’ہر نماز کے لیے غسل کیا کرو۔‘‘ اور حدیث بیان کی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اسے عبدالصمد نے سلیمان بن کثیر سے روایت کیا تو کہا: ’’ہر نماز کے لیے وضو کیا کرو۔‘‘ مگر عبدالصمد کا وہم ہے۔اس بارے میں ابوالولید کا قول صحیح ہے۔