Sunan Abi Dawood Hadith 2929 (سنن أبي داود)

[2929]صحیح

صحیح بخاری (7147) صحیح مسلم (1652)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا يُونُسُ وَمَنْصُورٌ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ لِي النَّبِيُّ ﷺ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ سَمُرَةَ لَا تَسْأَلْ الْإِمَارَةَ فَإِنَّكَ إِذَا أُعْطِيتَہَا عَنْ مَسْأَلَةٍ وُكِلْتَ فِيہَا إِلَی نَفْسِكَ وَإِنْ أُعْطِيتَہَا عَنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ أُعِنْتَ عَلَيْہَا

سیدنا عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا ’’اے عبدالرحمٰن بن سمرہ! حکومت کا سوال نہ کرنا،کیونکہ یہ اگر تمہیں مانگنے پر دی گئی تو تم اس سلسلے میں اپنے آپ کے سپرد کر دیے جاؤ گے،(یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد نہ ہو گی) لیکن اگر بغیر مانگنے کے دی گئی تو اس میں تمہاری مدد کی جائے گی۔‘‘