Sunan Abi Dawood Hadith 2944 (سنن أبي داود)
[2944]صحیح
صحیح مسلم (1045)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا لَيْثٌٌ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ السَّاعِدِيِّ قَالَ اسْتَعْمَلَنِي عُمَرُ عَلَی الصَّدَقَةِ فَلَمَّا فَرَغْتُ أَمَرَ لِي بِعُمَالَةٍ فَقُلْتُ إِنَّمَا عَمِلْتُ لِلَّہِ قَالَ خُذْ مَا أُعْطِيتَ فَإِنِّي قَدْ عَمِلْتُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَعَمَّلَنِي
سیدنا ابن ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے صدقات کا عامل (تحصیلدار مال) بنایا،جب میں فارغ ہو کر آیا تو آپ نے میرے لیے حق الخدمت ادا کرنے کا حکم دیا۔میں نے عرض کیا: یہ کام میں نے اللہ کی رضا کے لیے کیا ہے،آپ نے فرمایا جو ملتا ہے لے لو،میں نے بھی رسول اللہ ﷺ کے دور میں کچھ کام کیا تھا،تو آپ ﷺ نے مجھے اس کا بدل عنایت فرمایا تھا۔