Sunan Abi Dawood Hadith 2945 (سنن أبي داود)

[2945]إسنادہ صحیح

صححہ ابن خزیمۃ (2370 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (3751)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ مَرْوَانَ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا الْمُعَافَی حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ مَنْ كَانَ لَنَا عَامِلًا فَلْيَكْتَسِبْ زَوْجَةً فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَہُ خَادِمٌ فَلْيَكْتَسِبْ خَادِمًا فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَہُ مَسْكَنٌ فَلْيَكْتَسِبْ مَسْكَنًا قَالَ قَالَ أَبُو بَكْرٍ أُخْبِرْتُ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ مَنْ اتَّخَذَ غَيْرَ ذَلِكَ فَہُوَ غَالٌّ أَوْ سَارِقٌ

سیدنا مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا،آپ ﷺ فرماتے تھے ’’جو ہمارا عامل ہو وہ بیوی حاصل کر لے،اگر اس کے پاس خادم نہ ہو تو خادم لے لے اور اگر اس کے پاس رہائش نہ ہو تو وہ رہائش حاصل کر لے۔‘‘ مستورد رضی اللہ عنہ نے کہا کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے بتایا گیا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جو کوئی اس کے علاوہ لے تو وہ خائن ہے یا چور۔‘‘