Sunan Abi Dawood Hadith 2947 (سنن أبي داود)

[2947]إسنادہ صحیح

ولہ شاھد عند مسلم (1831)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ أَبِي الْجَہْمِ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ بَعَثَنِي النَّبِيُّ ﷺ سَاعِيًا ثُمَّ قَالَ انْطَلِقْ أَبَا مَسْعُودٍ وَلَا أُلْفِيَنَّكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تَجِيءُ وَعَلَی ظَہْرِكَ بَعِيرٌ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ لَہُ رُغَاءٌ قَدْ غَلَلْتَہُ قَالَ إِذًا لَا أَنْطَلِقُ قَالَ إِذًا لَا أُكْرِہُكَ

سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے مجھے بطور عامل بھیجا اور فرمایا ’’اے ابومسعود! جاؤ اور خیال رکھنا ایسا نہ ہو کہ قیامت کے دن میں تمہیں پاؤں کہ تم آؤ اور تمہاری پیٹھ پر صدقے کا کوئی اونٹ بلبلاتا ہوا آئے،جسے تم نے خیانت سے لیا ہو۔‘‘ کہتے ہیں کہ (میں نے عرض کیا: اگر معاملہ اتنا سخت ہے) تب میں نہیں جاتا۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’تو میں بھی تجھے مجبور نہیں کرتا۔‘‘