Sunan Abi Dawood Hadith 2967 (سنن أبي داود)
[2967] إسنادہ ضعیف
الزہري صرح بالسماع في أصل الحدیث ولکنہ عنعن في ھٰذا اللفظ وھو مدلس مشھور
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ ح و حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَہْرِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ح و حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَی وَہَذَا لَفْظُ حَدِيثِہِ كُلُّہُمْ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ قَالَ كَانَ فِيمَا احْتَجَّ بِہِ عُمَرُ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ كَانَتْ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ ثَلَاثُ صَفَايَا بَنُو النَّضِيرِ وَخَيْبَرُ وَفَدَكُ فَأَمَّا بَنُو النَّضِيرِ فَكَانَتْ حُبُسًا لِنَوَائِبِہِ وَأَمَّا فَدَكُ فَكَانَتْ حُبُسًا لِأَبْنَاءِ السَّبِيلِ وَأَمَّا خَيْبَرُ فَجَزَّأَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ ثَلَاثَةَ أَجْزَاءٍ جُزْأَيْنِ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ وَجُزْءًا نَفَقَةً لِأَہْلِہِ فَمَا فَضُلَ عَنْ نَفَقَةِ أَہْلِہِ جَعَلَہُ بَيْنَ فُقَرَاءِ الْمُہَاجِرِينَ
سیدنا مالک بن اوس بن حدثان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے مابین فیصلہ کرتے ہوئے) بطور حجت کہا تھا: بنو نضیر ‘ خیبر اور فدک کی زمینیں (اللہ کے حکم کے مطابق) رسول اللہ ﷺ کے لیے مختص تھیں۔بنو نضیر والی جائیداد المناک حوادث پر خرچ کرنے کے لیے ہوتی تھی ‘ فدک مسافروں کے لیے اور خیبر کے رسول اللہ ﷺ نے تین حصے کر رکھے تھے ‘ دو حصے مسلمانوں میں اور ایک حصہ آپ ﷺ کے اہل کے اخراجات کے لیے تھا۔آپ ﷺ کے اہل کے خرچ سے جو بچ جاتا آپ ﷺ اسے مہاجرین کے فقراء میں بانٹ دیا کرتے تھے۔