Sunan Abi Dawood Hadith 2973 (سنن أبي داود)

[2973]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفُضَيْلِ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ جُمَيْعٍ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ جَاءَتْ فَاطِمَةُ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا إِلَی أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ تَطْلُبُ مِيرَاثَہَا مِنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ إِنَّ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ إِذَا أَطْعَمَ نَبِيًّا طُعْمَةً فَہِيَ لِلَّذِي يَقُومُ مِنْ بَعْدِہِ

سیدنا ابوالطفیل (عامر بن واثلہ لیثی رضی اللہ عنہ) سے مروی ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا،نبی کریم ﷺ کے ورثے کا مطالبہ لے کر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئیں ‘ تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ‘ آپ ﷺ فرماتے تھے ’’اللہ تعالیٰ جب اپنے نبی کو کوئی رزق عنایت فرما دیتا ہے ‘ تو اس کا سر پرست وہی ہوتا ہے جو اس کے بعد (بطور خلیفہ) آئے۔‘‘