Sunan Abi Dawood Hadith 2974 (سنن أبي داود)
[2974]صحیح
صحیح بخاری (3096) صحیح مسلم (1760)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ لَا تَقْتَسِمُ وَرَثَتِي دِينَارًا مَا تَرَكْتُ بَعْدَ نَفَقَةِ نِسَائِي وَمُؤْنَةِ عَامِلِي فَہُوَ صَدَقَةٌ قَالَ أَبُو دَاوُد مُؤْنَةُ عَامِلِي يَعْنِي أَكَرَةَ الْأَرْضِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’میرا ورثہ دیناروں کی صورت میں تقسیم نہیں ہو گا۔جو کچھ بھی چھوڑ جاؤں تو وہ زوجات کے اخراجات اور عمال کی محنت کے بعد سب صدقہ ہو گا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں (( حدیث مؤنۃ عاملی /حدیث )) کے معنی ہیں کہ وہ افراد جو زمین پر محنت مزدوری کریں۔