Sunan Abi Dawood Hadith 2992 (سنن أبي داود)

[2992] إسنادہ ضعیف

السند مرسل،محمد بن سیر ین من التابعین

انوار الصحیفہ ص 108، 109

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ وَأَزْہَرُ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ قَالَ سَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنْ سَہْمِ النَّبِيِّ ﷺ وَالصَّفِيِّ قَالَ كَانَ يُضْرَبُ لَہُ بِسَہْمٍ مَعَ الْمُسْلِمِينَ وَإِنْ لَمْ يَشْہَدْ وَالصَّفِيُّ يُؤْخَذُ لَہُ رَأْسٌ مِنْ الْخُمُسِ قَبْلَ كُلِّ شَيْءٍ

ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے نبی کریم ﷺ کے حصے اور (( عربی صفی /عربی )) کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے کہا: آپ ﷺ خواہ کسی جہاد میں شریک نہ بھی ہوتے آپ کا حصہ نکالا جاتا تھا اور خمس میں سے سب سے پہلے آپ کے لیے کوئی خاص چیز نکال لی جاتی تھی اور اسے (( عربی صفی /عربی )) کہا جاتا تھا۔