Sunan Abi Dawood Hadith 3017 (سنن أبي داود)
[3017] إسنادہ ضعیف
السند مرسل،سعید بن المسیب وابن شہاب الزہري من التابعین
والحدیث السابق (الأصل: 3005) یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ جُوَيْرِيَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ الزُّہْرِيِّ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ أَخْبَرَہُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ افْتَتَحَ بَعْضَ خَيْبَرَ عَنْوَةً قَالَ أَبُو دَاوُد وَقُرِئَ عَلَی الْحَارِثِ بْنِ مِسْكِينٍ وَأَنَا شَاہِدٌ أَخْبَرَكُمْ ابْنُ وَہْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ أَنَّ خَيْبَرَ كَانَ بَعْضُہَا عَنْوَةً وَبَعْضُہَا صُلْحًا وَالْكَتِيبَةُ أَكْثَرُہَا عَنْوَةً وَفِيہَا صُلْحٌ قُلْتُ لِمَالِكٍ وَمَا الْكَتِيبَةُ قَالَ أَرْضُ خَيْبَرَ وَہِيَ أَرْبَعُونَ أَلْفَ عَذْقٍ
جناب سعید بن مسیب نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے خیبر کا کچھ حصہ قوت سے (جنگ کر کے) فتح کیا تھا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے بہ سند حارث بن مسکین ‘ ابن شہاب زہری سے روایت کیا کہ خیبر کا کچھ حصہ جنگ سے اور کچھ حصہ صلح سے حاصل ہوا تھا۔کتیبہ (کی بستی اور زمین) کا اکثر حصہ قوت (جنگ) سے حاصل ہوا تھا اور اس میں کچھ حصہ مصالحت کا بھی تھا۔(ابن وہب کہتے ہیں) میں نے امام مالک رحمہ اللہ سے پوچھا کتیبہ کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا: یہ خیبر کی زمین ہے اس میں کھجوروں کے چالیس ہزار درخت تھے۔