Sunan Abi Dawood Hadith 3025 (سنن أبي داود)

[3025]إسنادہ حسن

وللحدیث شاھد عند أحمد (3/343)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْكَرِيمِ حَدَّثَنِي إِبْرَاہِيمُ يَعْنِي ابْنَ عَقِيلِ بْنِ مُنَبِّہٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ وَہْبٍ قَالَ سَأَلْتُ جَابِرًا عَنْ شَأْنِ ثَقِيفٍ إِذْ بَايَعَتْ قَالَ اشْتَرَطَتْ عَلَی النَّبِيِّ ﷺ أَنْ لَا صَدَقَةَ عَلَيْہَا وَلَا جِہَادَ وَأَنَّہُ سَمِعَ النَّبِيَّ ﷺ بَعْدَ ذَلِكَ يَقُولُ سَيَتَصَدَّقُونَ وَيُجَاہِدُونَ إِذَا أَسْلَمُوا

سیدنا وہب کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے قبیلہ ثقیف کے بیعت کا حال پوچھا تو انہوں نے کہا: ان لوگوں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ شرط کی تھی کہ وہ صدقہ دیں گے نہ جہاد کریں گے۔سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے بعد میں سنا ‘ آپ ﷺ فرماتے تھے ’’یہ لوگ جب مسلمان ہو جائیں گے تو صدقہ دیں گے اور جہاد بھی کریں گے۔(جب اسلام کے بارے میں انہیں شرح صدر ہو جائے گا تو سب کام کریں گے)۔‘‘