Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 303 (سنن أبي داود)

[303]إسنادہ صحیح

انفرد بہ ابو داود

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ،أَنَّہُ سَأَلَ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ،عَنْ الْمُسْتَحَاضَةِ؟ فَقَالَ: تَدَعُ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِہَا،ثُمَّ تَغْتَسِلُ فَتُصَلِّي،ثُمَّ تَغْتَسِلُ فِي الْأَيَّامِ.

محمد بن عثمان نے قاسم بن محمد سے مستحاضہ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ اپنے حیض کے دنوں میں نماز چھوڑے رہے،پھر (ان کے ختم ہونے پر) غسل کرے اور نماز پڑھنا شروع کر دے اور پھر ان دنوں کے درمیان (موقع بموقع) غسل کرتی رہے۔