Sunan Abi Dawood Hadith 304 (سنن أبي داود)
[304] إسنادہ ضعیف
تقدم (286)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی،حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ،عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي بْنَ عَمْرٍو،حَدَّثَنِي ابْنُ شِہَابٍ،عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ،عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ،أَنَّہَا كَانَتْ تُسْتَحَاضُ،فَقَالَ لَہَا النَّبِيُّ ﷺ: إِذَا كَانَ دَمُ الْحَيْضِ, فَإِنَّہُ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ،فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَأَمْسِكِي عَنِ الصَّلَاةِ،فَإِذَا كَانَ الْآخَرُ فَتَوَضَّئِي وَصَلِّي. قَالَ أَبُو دَاوُد: قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی وَحَدَّثَنَا بِہِ ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ حِفْظًا فَقَالَ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَرُوِيَ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَشُعْبَةَ عَنِ الْحَكَمِ،عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ قَالَ الْعَلَاءُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ وَأَوْقَفَہُ شُعْبَةُ عَلَی أَبِي جَعْفَرٍ: تَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ.
سیدہ فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہیں استحاضہ ہوتا تھا تو نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا ’’جب حیض کا خون آئے اور یہ سیاہ رنگ کا ہوتا ہے اور پہچانا جاتا ہے،تو جب یہ شروع ہو تو نماز سے رک جاؤ اور جب دوسرا ہو تو وضو کرو اور نماز پڑھو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ ابن مثنیٰ نے کہا کہ ہمیں یہ حدیث ابن ابی عدی نے اپنے حفظ سے بیان کی تو اس کی سند میں عائشہ کا اضافہ کیا (یعنی عروہ عن عائشہ عن فاطمہ)۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: علاء بن مسیب اور شعبہ سے مروی ہے (دونوں) حکم سے وہ ابو جعفر سے روایت کرتے ہیں۔علاء نے مرفوعاً نبی کریم ﷺ سے اور شعبہ نے ابو جعفر سے موقوفاً بیان کیا ’’وہ ہر نماز کے لیے وضو کرے۔‘‘