Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 306 (سنن أبي داود)

[306]إسنادہ صحیح

انفرد بہ ابو داود

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ وَہْبٍ،أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ،عَنْ رَبِيعَةَ،أَنَّہُ كَانَ لَا يَرَی عَلَی الْمُسْتَحَاضَةِ وُضُوءًا عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ،إِلَّا أَنْ يُصِيبَہَا حَدَثٌ غَيْرُ الدَّمِ،فَتَوَضَّأُ. قَالَ أَبُو دَاوُد: ہَذَا قَوْلُ مَالِكٍ يَعْنِي ابْنَ أَنَسٍ.

ربیعہ (ربیعہ بن عبدالرحمٰن،المعروف ربیعہ الرای،تابعی) سے منقول ہے کہ وہ مستحاضہ پر ہر نماز کے لیے تجدید وضو کے قائل نہ تھے،الا یہ کہ اسے خون کے علاوہ کوئی اور حدث لاحق ہو تو وضو کرے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ جناب مالک بن انس کا بھی یہی قول ہے۔