Sunan Abi Dawood Hadith 3066 (سنن أبي داود)

[3066] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (2475)

ثابت و أبوہ مستوران لم یوثقھما غیر ابن حبان

انوار الصحیفہ ص 112

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْقُرَشِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الزُّبَيْرِ حَدَّثَنَا فَرَجُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنِي عَمِّي ثَابِتُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ أَبْيَضَ بْنِ حَمَّالٍ أَنَّہُ سَأَلَ رَسُولَ اللہِ ﷺ عَنْ حِمَی الْأَرَاكِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا حِمَی فِي الْأَرَاكِ فَقَالَ أَرَاكَةٌ فِي حِظَارِي فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ لَا حِمَی فِي الْأَرَاكِ قَالَ فَرَجٌ يَعْنِي بِحِظَارِي الْأَرْضَ الَّتِي فِيہَا الزَّرْعُ الْمُحَاطُ عَلَيْہَا

سیدنا ابیض بن حمال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے پیلو کے درختوں کو گھیرنے (اپنے قبضے میں لینے) کے متعلق پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’پیلو کے درختوں کو گھیرا نہیں جا سکتا۔‘‘ (دوسروں کو ان سے منع نہیں کیا جا سکتا) اس نے کہا کہ وہ درخت جو میری زمین کے احاطے میں آتے ہوں؟ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’پیلو کے درختوں کو گھیرا نہیں جا سکتا۔‘‘ راوی حدیث فرج (فرج بن سعید) نے ((حظاری)) کے معنی یہ بتائے ہیں کہ وہ زمین جس میں کھیتی ہو اور اس کے گرد احاطہ بھی ہو۔