Sunan Abi Dawood Hadith 3072 (سنن أبي داود)

[3072]إسنادہ حسن

عبد اللہ العمري حسن الحدیث عن نافع و ضعیف الحدیث عن غیرہ مشکوۃ المصابیح (2998)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ أَقْطَعَ الزُّبَيْرَ حُضْرَ فَرَسِہِ فَأَجْرَی فَرَسَہُ حَتَّی قَامَ ثُمَّ رَمَی بِسَوْطِہِ فَقَالَ أَعْطُوہُ مِنْ حَيْثُ بَلَغَ السَّوْطُ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا زبیر (زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ) کو جاگیر دی جہاں تک کہ ان کا گھوڑا دوڑ سکے۔چنانچہ انہوں نے اپنا گھوڑا دوڑایا حتیٰ کہ وہ کھڑا ہو گیا ‘ تو پھر انہوں نے اپنا کوڑا پھینک دیا۔پس آپ ﷺ نے فرمایا ’’جہاں تک ان کا کوڑا پہنچا ‘ انہیں دے دو۔‘‘