Sunan Abi Dawood Hadith 3074 (سنن أبي داود)

[3074] إسنادہ ضعیف

محمد بن إسحاق عنعن

والحدیث السابق (الأصل: 3073) یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 113

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ،حَدَّثَنَا عَبْدَةُ،عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ،عَنْ يَحْيَی بْنِ عُرْوَةَ،عَنْ أَبِيہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: مَنْ أَحْيَا أَرْضًا مَيْتَةً فَہِيَ لَہُ... وَذَكَرَ مِثْلَہُ. قَالَ: فَلَقَدْ خَبَّرَنِي الَّذِي،حَدَّثَنِي ہَذَا الْحَدِيثَ: أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ غَرَسَ أَحَدُہُمَا نَخْلًا فِي أَرْضِ الْآخَرِ،فَقَضَی لِصَاحِبِ الْأَرْضِ بِأَرْضِہِ،وَأَمَرَ صَاحِبَ النَّخْلِ أَنْ يُخْرِجَ نَخْلَہُ مِنْہَا،قَالَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُہَا وَإِنَّہَا لَتُضْرَبُ أُصُولُہَا بِالْفُؤُوسِ،وَإِنَّہَا لَنَخْلٌ عُمٌّ،حَتَّی أُخْرِجَتْ مِنْہَا.

جناب یحییٰ بن عروہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو کوئی بنجر لاوارث زمین آباد کرے تو وہ اسی کی ہے۔‘‘ اور مذکورہ بالا حدیث کی مثل بیان کیا۔عروہ نے کہا: یہ حدیث بیان کرنے والے نے مجھے بتایا کہ دو شخص اپنا ایک جھگڑا رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں لے کر آئے کہ ایک نے دوسرے کی زمین میں کھجوروں کے درخت لگائے تھے تو آپ ﷺ نے فیصلہ دیا ’’زمین ‘ زمین والے کی ہے۔‘‘ اور درختوں والے کو حکم دیا ’’اپنی کھجوریں اکھیڑ لے۔‘‘ چنانچہ میں نے دیکھا کہ ان درختوں کی جڑوں پر کلہاڑے چلائے جا رہے تھے ‘ حالانکہ وہ لمبے لمبے درخت ہو گئے تھے حتیٰ کہ وہ زمین سے نکال لیے گئے۔