Sunan Abi Dawood Hadith 3094 (سنن أبي داود)
[3094] إسنادہ ضعیف
ابن إسحاق عنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَعُودُ عَبْدَ اللہِ بْنَ أُبَيٍّ فِي مَرَضِہِ الَّذِي مَاتَ فِيہِ فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْہِ عَرَفَ فِيہِ الْمَوْتَ قَالَ قَدْ كُنْتُ أَنْہَاكَ عَنْ حُبِّ يَہُودَ قَالَ فَقَدْ أَبْغَضَہُمْ سَعْدُ بْنُ زُرَارَةَ فَمَہْ فَلَمَّا مَاتَ أَتَاہُ ابْنُہُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ أُبَيٍّ قَدْ مَاتَ فَأَعْطِنِي قَمِيصَكَ أُكَفِّنْہُ فِيہِ فَنَزَعَ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَمِيصَہُ فَأَعْطَاہُ إِيَّاہُ
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عبداللہ بن ابی (منافق) کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے ‘ اس بیماری میں جس میں کہ وہ مر گیا تھا۔چنانچہ جب آپ ﷺ اس کے ہاں پہنچے تو آپ ﷺ نے اس پر موت کے اثرات محسوس کیے (اور) فرمایا ’’میں تجھے منع کیا کرتا تھا کہ یہود سے محبت نہ رکھ۔‘‘ اس نے کہا: اسعد بن زرادہ نے ان سے بغض رکھا تو کیا ہوا؟ پھر جب وہ مر گیا تو اس کا بیٹا (عبداللہ رضی اللہ عنہ) آپ ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہا: اے اﷲ کے نبی! بیشک عبداللہ بن ابی مر گیا ہے ‘ تو آپ مجھے اپنی قمیص عنایت فرما دیں کہ میں اسے اس میں کفن دوں تو رسول اللہ ﷺ نے اپنی قمیص اتار کر اسے دے دی۔