Sunan Abi Dawood Hadith 3123 (سنن أبي داود)

[3123]إسنادہ حسن

أخرجہ النسائي (1881 وسندہ حسن) ربیعۃ بن سیف حسن الحدیث

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَوْہَبٍ الْہَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ سَيْفٍ الْمَعَافِرِيِّ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِیِّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ قَبَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ يَعْنِي مَيِّتًا فَلَمَّا فَرَغْنَا انْصَرَفَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَانْصَرَفْنَا مَعَہُ فَلَمَّا حَاذَی بَابَہُ وَقَفَ فَإِذَا نَحْنُ بِامْرَأَةٍ مُقْبِلَةٍ قَالَ أَظُنُّہُ عَرَفَہَا فَلَمَّا ذَہَبَتْ إِذَا ہِيَ فَاطِمَةُ عَلَيْہَا السَّلَام فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا أَخْرَجَكِ يَا فَاطِمَةُ مِنْ بَيْتِكِ فَقَالَتْ أَتَيْتُ يَا رَسُولَ اللہِ أَہْلَ ہَذَا الْبَيْتِ فَرَحَّمْتُ إِلَيْہِمْ مَيِّتَہُمْ أَوْ عَزَّيْتُہُمْ بِہِ فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَلَعَلَّكِ بَلَغْتِ مَعَہُمْ الْكُدَی قَالَتْ مَعَاذَ اللہِ وَقَدْ سَمِعْتُكَ تَذْكُرُ فِيہَا مَا تَذْكُرُ قَالَ لَوْ بَلَغْتِ مَعَہُمْ الْكُدَی فَذَكَرَ تَشْدِيدًا فِي ذَلِكَ فَسَأَلْتُ رَبِيعَةَ عَنْ الْكُدَی فَقَالَ الْقُبُورُ فِيمَا أَحْسَبُ

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کی معیت میں ایک میت کو دفن کیا۔جب ہم فارغ ہوئے تو رسول اللہ ﷺ واپس لوٹے ‘ ہم بھی آپ ﷺ کے ساتھ واپس ہوئے۔جب آپ ﷺ اپنے دروازے کے سامنے آئے تو رک گئے ‘ ہم نے دیکھا کہ ایک خاتون آ رہی ہے ‘ میرا خیال ہے کہ آپ ﷺ نے اسے پہچان لیا تھا۔جب وہ جانے لگی تو معلوم ہوا کہ وہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا تھیں۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’فاطمہ! تم اپنے گھر سے کیوں نکلی ہو؟‘‘ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں ان گھر والوں کے پاس آئی تھی اور میں نے ان کی میت کے لیے دعا اور اس کے متعلق تعزیت کی ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اور تو شاید ان کے ساتھ کدٰی (مقابر کی طرف) بھی گئی ہو گی؟ ’’انہوں نے کہا: اللہ کی پناہ! جب کہ میں نے آپ کو اس بارے میں فرماتے سنا ہے جو آپ فرماتے ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اگر تو ان کے ساتھ کدٰی جاتی تو ......‘‘ آپ ﷺ نے بڑی سخت بات ذکر فرمائی۔(مفضل کہتے ہیں کہ) میں نے ربیعہ سے کدٰی کے بارے میں معلوم کیا تو انہوں نے کہا: میں سمجھتا ہوں کہ اس جگہ قبریں ہیں۔