Sunan Abi Dawood Hadith 3126 (سنن أبي داود)
[3126]صحیح
صحیح مسلم (2315)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وُلِدَ لِي اللَّيْلَةَ غُلَامٌ فَسَمَّيْتُہُ بِاسْمِ أَبِي إِبْرَاہِيمَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ قَالَ أَنَسٌ لَقَدْ رَأَيْتُہُ يَكِيدُ بِنَفْسِہِ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَدَمَعَتْ عَيْنَا رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ تَدْمَعُ الْعَيْنُ وَيَحْزَنُ الْقَلْبُ وَلَا نَقُولُ إِلَّا مَا يُرْضِي رَبَّنَا إِنَّا بِكَ يَا إِبْرَاہِيمُ لَمَحْزُونُونَ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خبر دی ’’میرے ہاں آج رات ایک بچہ پیدا ہوا ہے۔میں نے اس کا نام اپنے والد کے نام پر ’’ابراہیم‘‘ رکھا ہے۔‘‘ اور حدیث بیان کی۔سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اسے دیکھا کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ہاتھوں میں (عالم نزع میں) بے چین ہو رہا تھا تو رسول اللہ ﷺ کی آنکھیں بہہ پڑیں،پھر آپ ﷺ نے فرمایا ’’آنکھ روتی ہے،دل انتہائی غمگین ہے اور ہم وہی کہتے ہیں جس میں ہمارے رب کی رضا ہے۔ابراہیم! تیرے فراق پر ہم غمگین ہیں۔‘‘