Sunan Abi Dawood Hadith 315 (سنن أبي داود)
[315]صحیح
انظر الحدیث السابق
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْہَدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ مُہَاجِرٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّہَا ذَكَرَتْ نِسَاءَ الْأَنْصَارِ فَأَثْنَتْ عَلَيْہِنَّ وَقَالَتْ لَہُنَّ مَعْرُوفًا وَقَالَتْ دَخَلَتْ امْرَأَةٌ مِنْہُنَّ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَذَكَرَ مَعْنَاہُ إِلَّا أَنَّہُ قَالَ فِرْصَةً مُمَسَّكَةً قَالَ مُسَدَّدٌ كَانَ أَبُو عَوَانَةَ يَقُولُ فِرْصَةً وَكَانَ أَبُو الْأَحْوَصِ يَقُولُ قَرْصَةً
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے خواتین انصار کا ذکر کیا اور ان کی مدح کی اور ذکر خیر کیا،کہا کہ ان میں سے ایک عورت رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آئی،اور اوپر والی حدیث کے ہم معنی بیان کیا،مگر اس روایت میں ہے ’’کستوری کا پھاہا لے۔‘‘ مسدد نے کہا کہ ابوعوانہ ((فرصۃ)) کا لفظ بیان کرتے تھے اور ابوالاحوص ((قرصۃ))۔