Sunan Abi Dawood Hadith 3169 (سنن أبي داود)
[3169]صحیح
صحیح مسلم (945)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللہِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حُسَيْنٍ الْہَرَوِيُّ،قَالَا: حَدَّثَنَا الْمُقْرِئُ،حَدَّثَنَا حَيْوَةُ،حَدَّثَنِي أَبُو صَخْرٍ وَہُوَ حُمَيْدُ بْنُ زِيَادٍ أَنَّ يَزِيدَ بْنَ عَبْدِ اللہِ بْنِ قُسَيْطٍ حَدَّثَہُ أَنَّ دَاوُدَ بْنَ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ،حَدَّثَہُ،عَنْ أَبِيہِ أَنَّہُ،كَانَ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ،إِذْ طَلَعَ خَبَّابٌ صَاحِبِ الْمَقْصُورَةِ،فَقَالَ: يَا عَبْدَ اللہِ بْنَ عُمَرَ! أَلَا تَسْمَعُ مَا يَقُولُ أَبُو ہُرَيْرَةَ, أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ،يَقُولُ: مَنْ خَرَجَ مَعَ جَنَازَةٍ مِنْ بَيْتِہَا،وَصَلَّی عَلَيْہَا... فَذَكَرَ مَعْنَی حَدِيثِ سُفْيَانَ،فَأَرْسَلَ ابْنُ عُمَرَ إِلَی عَائِشَةَ،فَقَالَتْ: صَدَقَ أَبُو ہُرَيْرَةَ.
جناب داود بن عامر بن سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اپنے والد (عامر) سے بیان کرتے ہیں کہ وہ (عامر) سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما کے پاس تھے کہ جناب خباب صاحب مقصورہ تشریف لائے اور کہا: اے عبداللہ بن عمر! کیا آپ نے سنا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کیا کہتے ہیں؟ ان کا کہنا ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ‘ آپ ﷺ فرماتے تھے ’’جو شخص جنازے والے گھر سے اس کے ساتھ نکلا اور اس پر نماز پڑھی‘‘ اور مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا۔ابن عمر رضی اللہ عنہما نے یہ حدیث سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پچھوائی تو انہوں نے فرمایا: ابوہریرہ نے سچ کہا ہے۔