Sunan Abi Dawood Hadith 3173 (سنن أبي داود)
[3173]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ حَدَّثَنَا سُہَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ ابْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ أَبِيہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا تَبِعْتُمْ الْجَنَازَةَ فَلَا تَجْلِسُوا حَتَّی تُوضَعَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَی ہَذَا الْحَدِيثَ الثَّوْرِيُّ عَنْ سُہَيْلٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ فِيہِ حَتَّی تُوضَعَ بِالْأَرْضِ وَرَوَاہُ أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ سُہَيْلٍ قَالَ حَتَّی تُوضَعَ فِي اللَّحْدِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَسُفْيَانُ أَحْفَظُ مِنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم جنازے کے ساتھ جاؤ تو جب تک اسے نیچے نہ رکھ دیا جائے،مت بیٹھو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں اس حدیث کو (سفیان) ثوری نے بواسطہ سہیل،اس کے والد سے اور اس نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔اور اس میں کہا: ’’حتیٰ کہ اسے زمین پر رکھ دیا جائے۔‘‘ جبکہ ابومعاویہ نے سہیل سے روایت کرتے ہوئے کہا: حتیٰ کہ اسے لحد میں رکھ دیا جائے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سفیان (ثوری) ابومعاویہ کی نسبت زیادہ حافظ تھے۔