Sunan Abi Dawood Hadith 3174 (سنن أبي داود)
[3174]صحیح
صحیح بخاری (1311) صحیح مسلم (960)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ مِقْسَمٍ حَدَّثَنِي جَابِرٌ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ ﷺ إِذْ مَرَّتْ بِنَا جَنَازَةٌ فَقَامَ لَہَا فَلَمَّا ذَہَبْنَا لِنَحْمِلَ إِذَا ہِيَ جَنَازَةُ يَہُودِيٍّ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّمَا ہِيَ جَنَازَةُ يَہُودِيٍّ فَقَالَ إِنَّ الْمَوْتَ فَزَعٌ فَإِذَا رَأَيْتُمْ جَنَازَةً فَقُومُوا
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے کہ ہمارے پاس سے ایک جنازہ گزرا ‘ آپ ﷺ اس کے لیے کھڑے ہو گئے۔جب ہم نے اس کو کندھا دینا چاہا تو معلوم ہوا کہ یہ یہودی کا جنازہ ہے۔ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ یہودی کا جنازہ ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’بلاشبہ موت ایک المناک حادثہ ہے ‘ جب تم کوئی جنازہ دیکھو تو اس کے لیے کھڑے ہو جایا کرو۔‘‘