Sunan Abi Dawood Hadith 3177 (سنن أبي داود)

[3177] إسنادہ ضعیف

یحیی بن أبي کثیر مدلس و عنعن

انوار الصحیفہ ص 117

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی الْبَلْخِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ ثَوْبَانَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ أُتِيَ بِدَابَّةٍ وَہُوَ مَعَ الْجَنَازَةِ فَأَبَی أَنْ يَرْكَبَہَا فَلَمَّا انْصَرَفَ أُتِيَ بِدَابَّةٍ فَرَكِبَ فَقِيلَ لَہُ فَقَالَ إِنَّ الْمَلَائِكَةَ كَانَتْ تَمْشِي فَلَمْ أَكُنْ لِأَرْكَبَ وَہُمْ يَمْشُونَ فَلَمَّا ذَہَبُوا رَكِبْتُ

سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک جنازہ کے ساتھ تھے،تو آپ ﷺ کو سواری پیش کی گئی مگر آپ ﷺ نے سوار ہونے سے انکار کر دیا،پھر جب واپس ہوئے اور سواری پیش کی گئی تو آپ ﷺ سوار ہو گئے۔اس بارے میں آپ ﷺ سے پوچھا گیا تو فرمایا ’’تحقیق فرشتے چل رہے تھے تو مجھے لائق نہ تھا کہ وہ چل رہے ہوں اور میں سوار ہو جاؤں،جب وہ چلے گئے تو میں سوار ہو گیا۔‘‘