Sunan Abi Dawood Hadith 3178 (سنن أبي داود)
[3178]صحیح
صحیح مسلم (965)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاكٍ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ قَالَ صَلَّی النَّبِيُّ ﷺ عَلَی ابْنِ الدَّحْدَاحِ وَنَحْنُ شُہُودٌ ثُمَّ أُتِيَ بِفَرَسٍ فَعُقِلَ حَتَّی رَكِبَہُ فَجَعَلَ يَتَوَقَّصُ بِہِ وَنَحْنُ نَسْعَی حَوْلَہُ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا ابن دحداح رضی اللہ عنہ کا جنازہ پڑھایا اور ہم اس میں موجود تھے،پھر ایک گھوڑا لا کر باندھ دیا گیا حتیٰ کہ آپ ﷺ اس پر سوار ہو گئے،پھر وہ آپ ﷺ کے ساتھ درمیانی رفتار سے تیز تیز چلنے لگا اور ہم بھی آپ ﷺ کے ساتھ اردگرد میں تیز تیز چلنے لگے۔