Sunan Abi Dawood Hadith 3195 (سنن أبي داود)
[3195]صحیح
صحیح بخاری (1331) صحیح مسلم (964)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ صَلَّيْتُ وَرَاءَ النَّبِيِّ ﷺ عَلَی امْرَأَةٍ مَاتَتْ فِي نِفَاسِہَا فَقَامَ عَلَيْہَا لِلصَّلَاةِ وَسَطَہَا
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کی اقتداء میں ایک عورت کا جنازہ پڑھا جو کہ ایام نفاس میں فوت ہوئی تھی۔تو آپ ﷺ اس کے درمیان کے مقابل کھڑے ہوئے تھے۔