Sunan Abi Dawood Hadith 3196 (سنن أبي داود)
[3196]صحیح
صحیح بخاری (1247) صحیح مسلم (954)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَقَ عَنْ الشَّعْبِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ مَرَّ بِقَبْرٍ رَطْبٍ فَصَفُّوا عَلَيْہِ وَكَبَّرَ عَلَيْہِ أَرْبَعًا فَقُلْتُ لِلشَّعْبِيِّ مَنْ حَدَّثَكَ قَالَ الثِّقَةُ مَنْ شَہِدَہُ عَبْدُ اللہِ بْنُ عَبَّاسٍ
جناب شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک تازہ بنی ہوئی قبر کے پاس سے گزرے،تو صحابہ نے اس پر صف بنائی (جنازہ پڑھا گیا) اور آپ ﷺ نے اس پر چار تکبیریں کہیں۔ابواسحٰق کہتے ہیں: میں نے شعبی رحمہ اللہ سے پوچھا کہ آپ کو یہ کس نے بیان کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ایک ثقہ (قابل اعتماد) شخصیت نے جو اس جنازے میں حاضر تھی یعنی سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما۔