Sunan Abi Dawood Hadith 3197 (سنن أبي داود)

[3197]صحیح

صحیح مسلم (957)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی قَالَ كَانَ زَيْدٌ يَعْنِي ابْنَ أَرْقَمَ يُكَبِّرُ عَلَی جَنَائِزِنَا أَرْبَعًا وَإِنَّہُ كَبَّرَ عَلَی جَنَازَةٍ خَمْسًا فَسَأَلْتُہُ فَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُكَبِّرُہَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَأَنَا لِحَدِيثِ ابْنِ الْمُثَنَّی أَتْقَنُ

عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ ہمارے جنازوں پر چار تکبیریں کہا کرتے تھے۔ایک جنازے پر آپ نے پانچ تکبیریں کہیں تو میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ یہ (پانچ تکبیریں بھی) کہا کرتے تھے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے محمد بن مثنی کی حدیث خوب یاد ہے۔