Sunan Abi Dawood Hadith 3201 (سنن أبي داود)

[3201]إسنادہ حسن

یحیی بن أبي کثیر صرح بالسماع عند الترمذي (1024) وغیرہ وللحدیث شواھد مشکوۃ المصابیح (1675، 1676)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ مَرْوَانَ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَقَ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَلَی جَنَازَةٍ فَقَالَ اللہُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَأُنْثَانَا وَشَاہِدِنَا وَغَائِبِنَا اللہُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَہُ مِنَّا فَأَحْيِہِ عَلَی الْإِيمَانِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَہُ مِنَّا فَتَوَفَّہُ عَلَی الْإِسْلَامِ اللہُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَہُ وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَہُ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک جنازے پر نماز پڑھی تو یوں دعا فرمائی ((اللہم اغفر لحینا ومیتنا،وصغیرنا وکبیرنا،وذکرنا وأنثانا،وشاہدنا وغائبنا،اللہم من أحییتہ منا فأحیہ علی الإیمان،ومن توفیتہ منا فتوفہ علی الإسلام،اللہم لا تحرمنا أجرہ،ولا تضلنا بعدہ)) ’’اے اللہ! ہمارے زندوں اور مرنے والوں کو بخش دے اور چھوٹوں کو اور بڑوں کو ‘ مردوں کو اور عورتوں کو ‘ حاضر موجود لوگوں کو اور جو موجود نہیں ہیں انہیں بھی بخش دے۔اے اللہ! ہم میں سے جسے تو زندہ رکھے تو اسے ایمان کے ساتھ زندہ رکھ اور جسے تو موت دے اسے اسلام پر موت دے۔اے اللہ! ہمیں اس مرنے والے کے اجر سے محروم نہ رکھ اور اس کے بعد ہمیں گمراہ بھی نہ کر دینا۔‘‘