Sunan Abi Dawood Hadith 3202 (سنن أبي داود)
[3202]صحیح
الولید بن مسلم صرح بالسماع المسلسل عند ابن المنذر فی الأوسط (5/441 ح 3173) مشکوۃ المصابیح (1677)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ح و حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ مُوسَی الرَّازِيُّ أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ وَحَدِيثُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَتَمُّ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ جَنَاحٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ عَلَی رَجُلٍ مِنْ الْمُسْلِمِينَ فَسَمِعْتُہُ يَقُولُ اللہُمَّ إِنَّ فُلَانَ بْنَ فُلَانٍ فِي ذِمَّتِكَ فَقِہِ فِتْنَةَ الْقَبْرِ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ مِنْ ذِمَّتِكَ وَحَبْلِ جِوَارِكَ فَقِہِ مِنْ فِتْنَةِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ النَّارِ وَأَنْتَ أَہْلُ الْوَفَاءِ وَالْحَمْدِ اللہُمَّ فَاغْفِرْ لَہُ وَارْحَمْہُ إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ جَنَاحٍ
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایک مسلمان کی نماز جنازہ پڑھائی۔میں نے آپ ﷺ کو یہ کہتے ہوئے سنا ((اللہم إن فلان بن فلان فی ذمتک،فقہ فتنۃ القبر)) جبکہ عبدالرحمٰن بن ابراہیم نے یوں کہا: ((فی ذمتک،وحبل جوارک،فقہ من فتنۃ القبر،وعذاب النار،وأنت أہل الوفاء،والحمد اللہم،فاغفر لہ وارحمہ،إنک أنت الغفور الرحیم)) ’’اے اللہ! فلاں بن فلاں تیرے ذمے (کفالت) میں ہے اور تیری ہمسائیگی اور امان میں آ گیا ہے۔سو تو اسے قبر کی آزمائش اور آگ کے عذاب سے محفوظ فرما دے ‘ تو اپنے وعدے وفا کرنے والا اور حق والا ہے۔اے اللہ! اسے بخش دے اور اس پر رحم فرما ‘ بلاشبہ تو بہت ہی بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔‘‘ عبدالرحمٰن نے سند بیان کرتے ہوئے (((حدثنا))کے بجائے) ((عن مروان بن جناح)) کہا۔