Sunan Abi Dawood Hadith 3203 (سنن أبي داود)

[3203]صحیح

صحیح بخاری (458) صحیح مسلم (956)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُسَدَّدٌ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَوْدَاءَ أَوْ رَجُلًا كَانَ يَقُمُّ الْمَسْجِدَ فَفَقَدَہُ النَّبِيُّ ﷺ فَسَأَلَ عَنْہُ فَقِيلَ مَاتَ فَقَالَ أَلَا آذَنْتُمُونِي بِہِ قَالَ دُلُّونِي عَلَی قَبْرِہِ فَدَلُّوہُ فَصَلَّی عَلَيْہِ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک کالے رنگ کی عورت یا مرد مسجد کی صفائی کیا کرتا تھا ‘ تو نبی کریم ﷺ نے اسے غائب پایا اور اس کے متعلق دریافت فرمایا تو کہا گیا کہ وہ فوت ہو گیا ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’تو تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں؟‘‘ پھر فرمایا ’’مجھے اس کی قبر بتاؤ۔’’صحابہ نے اس کی نشاندہی کی تو آپ ﷺ نے اس پر نماز جنازہ پڑھی۔