Sunan Abi Dawood Hadith 3204 (سنن أبي داود)

[3204]صحیح

صحیح بخاری (1245) صحیح مسلم (951)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ نَعَی لِلنَّاسِ النَّجَاشِيَّ فِي الْيَوْمِ الَّذِي مَاتَ فِيہِ وَخَرَجَ بِہِمْ إِلَی الْمُصَلَّی فَصَفَّ بِہِمْ وَكَبَّرَ أَرْبَعَ تَكْبِيرَاتٍ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے شاہ نجاشی کی وفات کے روز اس کے متعلق لوگوں کو خبر دی اور پھر انہیں لے کر عید گاہ کی طرف گئے ‘ ان کی صفیں بنائیں اور (نماز جنازہ میں) چار تکبیریں کہیں۔