Sunan Abi Dawood Hadith 3205 (سنن أبي داود)
[3205] إسنادہ ضعیف
أبو إسحاق عنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ نَنْطَلِقَ إِلَی أَرْضِ النَّجَاشِيِّ فَذَكَرَ حَدِيثَہُ قَالَ النَّجَاشِيُّ أَشْہَدُ أَنَّہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَأَنَّہُ الَّذِي بَشَّرَ بِہِ عِيسَی ابْنُ مَرْيَمَ وَلَوْلَا مَا أَنَا فِيہِ مِنْ الْمُلْكِ لَأَتَيْتُہُ حَتَّی أَحْمِلَ نَعْلَيْہِ
سیدنا ابوبردہ اپنے والد (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہم سے فرمایا کہ ہم نجاشی کے ملک (حبشہ) میں چلے جائیں۔اور اپنی حدیث بیان کی۔نجاشی نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ ﷺ اللہ کے رسول ہیں اور یہ وہی ہیں جن کے متعلق سیدنا عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام نے خوشخبری دی تھی ‘ اگر میں بادشاہی کے ان حالات سے دوچار نہ ہوتا تو میں با لضرور آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتا حتیٰ کہ آپ ﷺ کے جوتے اٹھاتا۔