Sunan Abi Dawood Hadith 3206 (سنن أبي داود)

[3206]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (1711)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ نَجْدَةَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ الْفَضْلِ السِّجِسْتَانِيُّ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْمَعِيلَ بِمَعْنَاہُ عَنْ كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ الْمَدَنِيِّ عَنْ الْمُطَّلِبِ قَالَ لَمَّا مَاتَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ أُخْرِجَ بِجَنَازَتِہِ فَدُفِنَ فَأَمَرَ النَّبِيُّ ﷺ رَجُلًا أَنْ يَأْتِيَہُ بِحَجَرٍ فَلَمْ يَسْتَطِعْ حَمْلَہُ فَقَامَ إِلَيْہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ وَحَسَرَ عَنْ ذِرَاعَيْہِ قَالَ كَثِيرٌ قَالَ الْمُطَّلِبُ قَالَ الَّذِي يُخْبِرُنِي ذَلِكَ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی بَيَاضِ ذِرَاعَيْ رَسُولِ اللہِ ﷺ حِينَ حَسَرَ عَنْہُمَا ثُمَّ حَمَلَہَا فَوَضَعَہَا عِنْدَ رَأْسِہِ وَقَالَ أَتَعَلَّمُ بِہَا قَبْرَ أَخِي وَأَدْفِنُ إِلَيْہِ مَنْ مَاتَ مِنْ أَہْلِي

جناب مطلب (مطلب بن عبداللہ بن حنطب رحمہ اللہ) نے بیان کیا کہ جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی اور ان کا جنازہ لایا گیا اور دفن کیا گیا تو نبی کریم ﷺ نے ایک شخص سے فرمایا کہ ایک پتھر لاؤ مگر وہ اسے اٹھا نہ سکا تو رسول اللہ ﷺ اس کی طرف اٹھے۔اپنی کلائیوں سے کپڑا ہٹایا۔(راوی حدیث) کثیر نے کہا کہ مطلب کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ سے بیان کرنے والے نے بتایا: گویا میں رسول اللہ ﷺ کے بازوؤں کی سفیدی دیکھ رہا ہوں جب آپ ﷺ نے ان سے کپڑا ہٹایا تھا،پھر آپ ﷺ نے اسے اٹھایا اور قبر پر سر کی طرف رکھ دیا اور فرمایا ’’میں اس سے اپنے بھائی کی قبر پہچان سکوں گا اور میرے اہل میں سے جو کوئی فوت ہوا میں اسے اس کے قریب دفن کروں گا۔‘‘