Sunan Abi Dawood Hadith 3225 (سنن أبي داود)
[3225]صحیح
صحیح مسلم (970)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ،أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرًا،يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ نَہَی أَنْ يَقْعُدَ عَلَی الْقَبْرِ،وَأَنْ يُقَصَّصَ وَيُبْنَی عَلَيْہِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا،آپ ﷺ منع فرماتے تھے کہ قبر پر بیٹھا جائے یا اسے چونا گچ کیا جائے اور اس پر کوئی تعمیر کی جائے۔