Sunan Abi Dawood Hadith 3226 (سنن أبي داود)
[3226]صحیح
صحیح مسلم (970)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،قَالَا: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ،عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَی وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرٍ... بِہَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ أَبو دَاود: قَالَ عُثْمَانُ: أَوْ يُزَادَ عَلَيْہِ،وَزَادَ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَی أَوْ أَنْ يُكْتَبَ عَلَيْہِ وَلَمْ يَذْكُرْ مُسَدَّدٌ فِي حَدِيثِہِ أَوْ يُزَادَ عَلَيْہِ. قَالَ أَبو دَاود: خَفِيَ عَلَيَّ مِنْ حَدِيثِ مُسَدَّدٍ حَرْفُ وَأَنْ.
سیدنا سلیمان بن موسیٰ اور ابوالزبیر رحمہ اللہ نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث بیان کی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عثمان بن ابی شیبہ نے کہا: ’’اس کو زیادہ کرنا منع ہے (اسے اونچا کر دیا جائے)۔‘‘ اور سلیمان بن موسیٰ نے مزید کہا: ’’اس پر کتبہ لگانا منع ہے۔‘‘ مگر مسدد نے اپنی روایت میں ((أو یزاد علیہ)) کا لفظ ذکر نہیں کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مسدد کی روایت میں میرے لیے لفظ ((وأن)) واضح نہیں ہوا تھا۔