Sunan Abi Dawood Hadith 3228 (سنن أبي داود)
[3228]صحیح
صحیح مسلم (971)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا سُہَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَأَنْ يَجْلِسَ أَحَدُكُمْ عَلَی جَمْرَةٍ فَتُحْرِقَ ثِيَابَہُ حَتَّی تَخْلُصَ إِلَی جِلْدِہِ خَيْرٌ لَہُ مِنْ أَنْ يَجْلِسَ عَلَی قَبْرٍ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’تم میں سے کوئی دہکتے کوئلے پر بیٹھ جائے،وہ اس کے کپڑے جلا دے اور پھر اس کا اثر اس کے جسم تک پہنچ جائے،یہ اس کے لیے بہتر ہے اس سے کہ کسی قبر پر بیٹھے۔‘‘