Sunan Abi Dawood Hadith 3238 (سنن أبي داود)
[3238]صحیح
صحیح بخاری (1267) صحیح مسلم (1206)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ،أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ،حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ ﷺ بِرَجُلٍ وَقَصَتْہُ رَاحِلَتُہُ،فَمَاتَ وَہُوَ مُحْرِمٌ،فَقَالَ: كَفِّنُوہُ فِي ثَوْبَيْہِ،وَاغْسِلُوہُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ،وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَہُ, فَإِنَّ اللہَ يَبْعَثُہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُلَبِّي. قَالَ أَبو دَاود: سَمِعْت أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ يَقُولُ: فِي ہَذَا الْحَدِيثِ: خَمْسُ سُنَنٍ: كَفِّنُوہُ فِي ثَوْبَيْہِ, أَيْ: يُكَفَّنُ الْمَيِّتُ فِي ثَوْبَيْنِ،وَاغْسِلُوہُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ, أَيْ: إِنَّ فِي الْغَسْلَاتِ كُلِّہَا سِدْرًا،وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَہُ،وَلَا تُقَرِّبُوہُ طِيبًا،وَكَانَ الْكَفَنُ مِنْ جَمِيعِ الْمَالِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک ایسے آدمی کو لایا گیا جسے اس کی سواری نے گرا کر اس کی گردن توڑ دی اور وہ فوت ہو گیا جبکہ وہ حالت احرام میں تھا۔تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’اسے اس کے ان دو کپڑوں میں کفن دو،بیری کے پتے ملے پانی کے ساتھ غسل دو اور اس کا سر مت ڈھانپو۔بلاشبہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ اسے اٹھائے گا تو یہ تلبیہ پڑھ رہا ہو گا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے سنا،وہ فرماتے تھے کہ اس حدیث میں پانچ احکام ہیں۔(1) ایسی میت کو دو ہی کپڑوں میں کفن دیا جائے۔(2) تمام غسلوں میں بیری کے پتے استعمال کیے جائیں۔(3) اس کا سر نہ ڈھانپا جائے۔(4) اور نہ خوشبو ہی لگائی جائے۔(5) اور کفن اس کے اپنے مال میں سے لیا جائے۔