Sunan Abi Dawood Hadith 3239 (سنن أبي داود)

[3239]صحیح

صحیح بخاری (1849) صحیح مسلم (1206)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمَعْنَی،قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ عَمْرٍو وَأَيُّوبَ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ... نَحْوَہُ،قَالَ: وَكَفِّنُوہُ فِي ثَوْبَيْنِ. قَالَ أَبو دَاود: قَالَ سُلَيْمَانُ: قَالَ أَيُّوبُ: ثَوْبَيْہِ،وَقَالَ عَمْرٌو: ثَوْبَيْنِ،وَقَالَ ابْنُ عُبَيْدٍ: قَالَ أَيُّوبُ: فِي ثَوْبَيْنِ،وَقَالَ عَمْرٌو: فِي ثَوْبَيْہِ،زَادَ سُلَيْمَانُ وَحْدَہُ: وَلَا تُحَنِّطُوہُ.

سیدنا سعید بن جبیر رحمہ اللہ،سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس حدیث کی مانند روایت کرتے ہیں کہا ’’اور اس کو دو کپڑوں میں کفن دو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سلیمان بن حرب کی ایوب سے روایت میں لفظ یوں ہیں ((ثوبیہ)) یعنی اس کے اپنے دو کپڑوں میں کفن دو۔جب کہ عمرو کی روایت میں ((ثوبین)) آیا ہے۔دو کپڑوں میں کفن دو۔(اس کے اپنے ہوں یا کسی دوسرے نے دیے ہوں۔) ابن عبید کی روایت جو ایوب سے ہے اس میں ((فی ثوبین)) کا لفظ ہے۔جبکہ عمرو نے ((ثوبیہ)) کہا ہے۔اور صرف سلیمان نے یہ اضافہ کیا ’’اسے حنوط (خوشبو) بھی نہ لگاؤ۔‘‘