Sunan Abi Dawood Hadith 3241 (سنن أبي داود)
[3241]صحیح
صحیح بخاری (1839)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ وَقَصَتْ بِرَجُلٍ مُحْرِمٍ نَاقَتُہُ فَقَتَلَتْہُ فَأُتِيَ بِہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَقَالَ اغْسِلُوہُ وَكَفِّنُوہُ وَلَا تُغَطُّوا رَأْسَہُ وَلَا تُقَرِّبُوہُ طِيبًا فَإِنَّہُ يُبْعَثُ يُہِلُّ
جناب سعید بن جبیر رحمہ اللہ،سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ ایک محرم آدمی کو اس کی سواری نے گرا دیا اور اس کی گردن توڑ دی اور اس سے وہ فوت ہو گیا،اس کو رسول اللہ ﷺ کے پاس لایا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’اسے غسل دو،کفن پہناؤ لیکن سر نہ ڈھانپو اور نہ خوشبو ہی لگاؤ،بلاشبہ یہ تلبیہ پکارتے ہوئے اٹھایا جائے گا۔“