Sunan Abi Dawood Hadith 3248 (سنن أبي داود)
[3248]إسنادہ صحیح
أخرجہ النسائي (3800 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (3418)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عَوْفٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ وَلَا بِأُمَّہَاتِكُمْ وَلَا بِالْأَنْدَادِ وَلَا تَحْلِفُوا إِلَّا بِاللہِ وَلَا تَحْلِفُوا بِاللہِ إِلَّا وَأَنْتُمْ صَادِقُونَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اپنے باپوں یا ماؤں کے نام کی قسمیں نہ کھایا کرو اور نہ بتوں کے نام کی۔صرف اللہ کے نام کی قسم کھایا کرو،اور اللہ کی قسم بھی اسی صورت میں کھاؤ جب تم سچے ہو۔“