Sunan Abi Dawood Hadith 3249 (سنن أبي داود)
[3249]صحیح
صحیح بخاری (6108) صحیح مسلم (1646)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ،حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ،عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَدْرَكَہُ وَہُوَ فِي رَكْبٍ،وَہُوَ يَحْلِفُ بِأَبِيہِ،فَقَالَ: إِنَّ اللہَ يَنْہَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ،فَمَنْ كَانَ حَالِفًا, فَلْيَحْلِفْ بِاللہِ أَوْ لِيَسْكُتْ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ وہ ایک قافلے میں جا رہے تھے کہ پیچھے سے رسول اللہ ﷺ انہیں آن ملے۔(آپ ﷺ نے ان کو سنا) جب کہ وہ اپنے باپ کی قسم کھا رہے تھے،تو فرمایا ’’اللہ تعالیٰ تمہیں منع فرماتا ہے کہ اپنے آباء و اجداد کی قسمیں کھاؤ،جسے قسم کھانی ہو وہ اللہ کے نام کی قسم کھائے،یا خاموش رہے۔“