Sunan Abi Dawood Hadith 3250 (سنن أبي داود)

[3250]صحیح

صحیح مسلم (1646)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ سَالِمٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عُمَرَ رَضِي اللہُ عَنْہُ،قَالَ: سَمِعَنِي رَسُولُ اللہِ ﷺ... نَحْوَ مَعْنَاہُ،إِلَی: بِآبَائِكُمْ. زَادَ: قَالَ عُمَرُ: فَوَاللہِ مَا حَلَفْتُ بِہَذَا, ذَاكِرًا وَلَا آثِرًا.

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے سنا (کہ میں اپنے باپ کے نام کی قسم کھا رہا تھا) مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا۔سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مزید کہا: اللہ کی قسم! (بعد ازاں) میں نے ان کی قسم نہیں کھائی،نہ عمداً اور نہ حکایتاً (کسی کی طرف سے نقل کرتے ہوئے)۔