Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 326 (سنن أبي داود)

[326]إسنادہ صحیح

انظر الحدیثین السابقین

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنْ شُعْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي الْحَكَمُ،عَنْ ذَرٍّ،عَنِ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَمَّارٍ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ قَالَ: فَقَالَ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ أَنْ تَضْرِبَ بِيَدَيْكَ إِلَی الْأَرْضِ،فَتَمْسَحَ بِہِمَا وَجْہَكَ وَكَفَّيْكَ))،وَسَاقَ الْحَدِيثَ قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَرَوَاہُ شُعْبَةُ،عَنْ حُصَيْنٍ،عَنْ أَبِي مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَمَّارًا يَخْطُبُ بِمِثْلِہِ إِلَّا أَنَّہُ قَالَ: ((لَمْ يَنْفُخْ)). وَذَكَرَ حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ،عَنْ شُعْبَةَ،عَنِ الْحَكَمِ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ قَالَ: ((ضَرَبَ بِكَفَّيْہِ إِلَی الْأَرْضِ وَنَفَخَ))

جناب ابن عبدالرحمٰن بن ابزی اپنے والد سے وہ عمار رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں اس حدیث میں کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’تمہیں یہی کافی تھا کہ اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مارتے اور اپنے چہرے اور ہاتھوں کا مسح کر لیتے۔‘‘ اور حدیث بیان کی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اس کو شعبہ نے حصین سے انہوں نے ابو مالک سے روایت کیا،کہا کہ میں نے عمار کو خطبے میں ایسے بیان کرتے سنا،مگر انہوں نے کہا ’’پھونک نہیں ماری۔‘‘ اور حسین بن محمد نے شعبہ سے انہوں نے حکم سے روایت کیا تو کہا: ’’اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مارے اور پھونک ماری۔‘‘