Sunan Abi Dawood Hadith 3279 (سنن أبي داود)
[3279] إسنادہ ضعیف
أم حبیب مستورۃ (أي مجہولۃ الحال) وابن أخي صفیۃ: ’’لا یعرف‘‘ (تقریب: 8713،8497)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ قَرَأْتُ عَلَی أَنَسِ بْنِ عِيَاضٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ عَنْ أُمِّ حَبِيبٍ بِنْتِ ذُؤَيْبِ بْنِ قَيْسٍ الْمُزَنِيَّةِ وَكَانَتْ تَحْتَ رَجُلٍ مِنْہُمْ مِنْ أَسْلَمَ ثُمَّ كَانَتْ تَحْتَ ابْنِ أَخٍ لِصَفِيَّةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ ابْنُ حَرْمَلَةَ فَوَہَبَتْ لَنَا أُمُّ حَبِيبٍ صَاعًا حَدَّثَتْنَا عَنْ ابْنِ أَخِي صَفِيَّةَ عَنْ صَفِيَّةَ أَنَّہُ صَاعُ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ أَنَسٌ فَجَرَّبْتُہُ أَوْ قَالَ فَحَزَرْتُہُ فَوَجَدْتُہُ مُدَّيْنِ وَنِصْفًا بِمُدِّ ہِشَامٍ
جناب عبدالرحمٰن بن حرملہ ‘ ام حبیب بنت ذؤیب بن قیس مزنیہ سے روایت کرتے ہیں اور یہ ام حبیب پہلے بنو اسلم کے ایک شخص کی زوجیت میں تھیں۔بعد ازاں ام المؤمنین سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے بھتیجے کے نکاح میں آئیں۔ابن حرملہ نے کہا: ام حبیب نے ہمیں ایک پیمانہ صاع ہدیہ دیا اور بتایا کہ اس کے شوہر (ام المؤمنین صفیہ رضی اللہ عنہا کے بھتیجے) نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا سے نقل کیا کہ یہ صاع نبی کریم ﷺ کا تھا۔(راوی حدیث) جناب انس بن عیاض کہتے ہیں کہ پھر میں نے اس صاع کو ماپا تو (اس دور کے اموی پیمانے) ہشام بن عبدالملک بن مروان کے پیمانے کے مطابق اڑھائی مد کے برابر پایا۔