Sunan Abi Dawood Hadith 3286 (سنن أبي داود)

[3286] إسنادہ ضعیف

السند مرسل،عکرمۃ من التابعین

وروایۃ شریک القاضي ضعیفۃ،شریک عنعن

وانظر (ح 68)

انوار الصحیفہ ص 120

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ أَخْبَرَنَا ابْنُ بِشْرٍ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ يَرْفَعُہُ قَالَ وَاللہِ لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا ثُمَّ قَالَ إِنْ شَاءَ اللہُ ثُمَّ قَالَ وَاللہِ لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا إِنْ شَاءَ اللہُ ثُمَّ قَالَ وَاللہِ لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا ثُمَّ سَكَتَ ثُمَّ قَالَ إِنْ شَاءَ اللہُ قَالَ أَبُو دَاوُد زَادَ فِيہِ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ شَرِيكٍ قَالَ ثُمَّ لَمْ يَغْزُہُمْ

جناب عکرمہ رحمہ اللہ مرفوعاً بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اﷲ کی قسم! میں قریش پر ضرور چڑھائی کروں گا۔پھر فرمایا ’’((إن شاء اللہ)) اگر اﷲ نے چاہا۔‘‘ پھر آپ ﷺ نے کہا: ’’اﷲ کی قسم! میں قریش پر ضرور چڑھائی کروں گا ‘((إن شاء اللہ))‘‘ آپ ﷺ نے پھر کہا: ’’اﷲ کی قسم! میں قریش پر ضرور چڑھائی کروں گا۔‘‘ پھر خاموش رہے بعد میں فرمایا ’’((إن شاء اللہ)) اگر اﷲ نے چاہا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس روایت میں ولید بن مسلم نے شریک سے مزید یہ بھی بیان کیا ’’پھر آپ ﷺ نے ان پر چڑھائی نہیں کی۔‘‘