Sunan Abi Dawood Hadith 3287 (سنن أبي داود)
[3287]صحیح
صحیح بخاری (6608) صحیح مسلم (1639)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُرَّةَ قَالَ عُثْمَانُ الْہَمْدَانِيُّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ أَخَذَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَنْہَی عَنْ النَّذْرِ ثُمَّ اتَّفَقَا وَيَقُولُ لَا يَرُدُّ شَيْئًا وَإِنَّمَا يُسْتَخْرَجُ بِہِ مِنْ الْبَخِيلِ قَالَ مُسَدَّدٌ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ النَّذْرُ لَا يَرُدُّ شَيْئًا
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ (ایک موقع پر) رسول اللہ ﷺ نذر ماننے سے منع فرمانے لگے ‘ آپ ﷺ فرماتے تھے ’’نذر کسی چیز کو رد نہیں کرتی بلکہ اس کے ذریعے سے بخیل آدمی سے مال نکالا جاتا ہے۔‘‘ مسدد نے یوں بیان کیا ‘ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ’’بیشک نذر کسی چیز کو رد نہیں کرتی۔‘‘